ویب ڈیسک
|
7 مہینے پہلے
گنڈاپور کا لاہور ہائیکورٹ بار کو 50 ملین روپے کا عطیہ، بانی کی رہائی کیلئے متحد ہونے کی اپیل

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور ہائی کورٹ بار کو 50 ملین روپے کی گرانٹ دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی رہائی کیلئے متحد ہو جائیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ "پاکستان کو سیاسی غلامی میں دھکیلا جا رہا ہے، جہاں فیصلے کرنے والے لیڈرز نہیں، غلام پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری خطرے میں ہے اور جمہوریت کو منصوبہ بندی کے تحت کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔
گنداپور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قید کسی اقتدار کی خواہش کی وجہ سے نہیں، بلکہ "وہ قانون کی حکمرانی اور نبی کریم ﷺ کی حرمت کی بات کرتے ہیں، اسی لیے ان سے خوف محسوس کیا جاتا ہے۔”
انہوں نے ملکی سیاسی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "حکومتیں اغوا، مارشل لا اور پھانسیاں دے کر بنائی گئیں۔ بھٹو کو پھانسی دے کر بعد میں ایوارڈ دیا گیا — یہ سب ایک مخصوص بیانیے کے تحت کیا گیا۔”
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہے، اور ہماری قیادت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔ انتخابات کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے اور من پسند امیدواروں کو آگے لایا جاتا ہے۔
انہوں نے وکلاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ صرف وکیل نہیں، اب مدعی بھی بنیں، کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کو آزاد آوازیں برداشت نہیں۔
آخر میں علی امین گنداپور نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے 5 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پاکستان کے خوشحال ترین صوبوں میں شامل ہے۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
15 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…15 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…15 گھنٹے پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…17 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…17 گھنٹے پہلے

کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں چاندی برآمد کرلی۔ کسٹمز حکام نے…3 گھنٹے پہلے
اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا، 12 افراد شہید
آج دوپہر اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا…4 گھنٹے پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…15 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…15 گھنٹے پہلے

اسلام آباد خودکش دھماکا: اقوام متحدہ کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
اقوام متحدہ نے اسلام آباد خودکش دھماکا کی سخت مذمت…1 گھنٹہ ago
کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے…3 گھنٹے ago
پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے، 6 رنز سے کامیابی
راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون…4 گھنٹے ago
اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا، 12 افراد شہید
آج دوپہر اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا کے…4 گھنٹے ago














